پاکستان نے اتوار کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تیل کمپنی آرامکو کی انتظامی عمارت پر حوثیوں کے حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے یمنی گروپ سے سعودی عرب کے خلاف تمام حملے فوری اور غیر مشروط طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا انسانی زندگی اور علاقائی سلامتی کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے۔
اس سے ایک روز قبل اتوار کو ریاض میں آرامکو ٹاور پر حملے کی کوشش کے دوران دھماکے کے ملبے سے عمارت کی متعدد منزلوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئی تھیں۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) November 9, 2026
سعودی وزارت توانائی کے مطابق عمارت کو محدود نقصان پہنچا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے کہا کہ اس نے دارالحکومت کے اوپر حوثیوں کے میزائلوں کو روک لیا تھا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے بیان کے مطابق پاکستان سعودی حکام کی چوکسی اور اس بلاجواز حملے کا فوری جواب دینے کے اقدامات کو سراہتا ہے اور سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ضروری تمام اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے اور سعودی عوام کی حفاظت اور فلاح کے لیے پاکستان کا عزم برقرار رہے گا۔
دوسری جانب سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے پیر کو دارالحکومت ریاض میں خطرے کی صورت حال ختم ہونے کا اعلان کیا۔ یہ اعلان شہر میں ہنگامی الرٹ جاری ہونے کے چند منٹ بعد کیا گیا۔
حوثیوں نے اتوار کے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ روئٹرز کے مطابق گروپ نے حالیہ عرصے میں سعودی عرب کے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور تیل کی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں میں اضافہ کیا ہے۔