کالعدم ٹی ٹی پی اور اتحاد المجاہدین پاکستان کی ڈرونز کو ہتھیار بنانے کی صلاحیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ عسکریت پسند گروہوں کے درمیان تکنیکی علم اور وسائل کی منتقلی ہو رہی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 268 ویں کور کمانڈرز کانفرنس نے ’فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی مذمت کی۔‘