سعودی عرب کی بلوچستان میں حملوں کی مذمت، پاکستان سے یکجہتی کا اظہار

سعودی عرب نے ہفتے کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے متعدد اضلاع میں منظم تشدد کی لہر میں شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی اموات کے بعد اسلام آباد کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔

کوئٹہ میں 31 جنوری 2026 کو علیحدگی پسندوں کے حملے کے بعد دھماکے کی جگہ کے قریب ایک پولیس اہلکار پہرہ دے رہا ہے (اے ایف پی)

سعودی عرب نے ہفتے کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے متعدد اضلاع میں منظم تشدد کی لہر میں شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی اموات کے بعد اسلام آباد کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔

پاکستانی فوج نے ہفتے کو بتایا تھا کہ اس کی فورسز نے بلوچستان میں 31 جنوری کو ہونے والے مربوط حملوں کو ناکام بنا دیا اور کارروائیوں میں تین خودکش حملہ آوروں سمیت 92 عسکریت پسند مارے گئے۔ یہ کارروائیاں کوئٹہ، گوادر، مستونگ اور خاران سمیت کئی شہروں میں عام شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے حملوں کے بعد کی گئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 فوج کا کہنا ہے کہ گوادر اور خاران میں محنت خاندانوں پر حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 18 عام شہری جان سے گئے جب کہ کلیئرنس آپریشنز اور مسلح جھڑپوں کے دوران 15 سکیورٹی اہلکار بھی جانب سے گئے۔

بلوچستان، جس کی سرحدیں ایران اور افغانستان سے ملتی ہیں، گذشتہ کئی دہائیوں سے علیحدگی پسند شورش کا سامنا کر رہا ہے جس میں سکیورٹی فورسز، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں اور شہریوں پر حملے شامل ہیں۔ پاکستان نے حالیہ دنوں میں علاقے میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر رکھی ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ ’مملکت ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندانہ کارروائیوں کو مکمل طور پر مسترد کرنے کے اپنے پختہ مؤقف کا اعادہ کرتی ہے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان اور اس کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے کی جانے والی سکیورٹی کوششوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔‘

سعودی وزارت خارجہ نے حملوں میں جان سے جانے والے پاکستانی شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی، جبکہ استحکام اور سکیورٹی کے تحفظ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔

اس سے قبل پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب کی وزارت خارجہ ’صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں علیحدگی پسند عناصر کی جانب سے کیے گئے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’مملکت سعودی عرب دہشت گردی اور انتہاپسندی کی تمام کارروائیوں کو مکمل طور پر مسترد کرنے کے اپنے مؤقف کی تجدید کرتی ہے۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان