برازیلین سٹار نیمار سعودی کلب الہلال سے کھیلنے کے قریب: رپورٹ

ڈیل سے متعلق قریبی ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ نیمار نے پیر کو پیرس میں طبی معائنہ کروایا اور توقع ہے کہ وہ بدھ کو ریاض پہنچیں گے تاکہ شائقین انہیں شاہ فہد سٹیڈیم میں دیکھ سکیں۔

پیرس سینٹ جرمین کے کھلاڑی نیمار 3 اگست، 2023 کو بوسان میں جیونبوک کے خلاف گول کرنے کے بعد جشن منا رہے ہیں (اے ایف پی)

سعودی سرکاری ذرائع ابلاغ نے پیر کو رپورٹ کیا ہے کہ برازیل سے تعلق رکھنے والے سٹار فٹ بالر نیمار کا سعودی فٹ بال کلب الہلال سے کھیلنے کے لیے معاہدہ ہو چکا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق قطر سپورٹس انویسٹمنٹ کی ملکیت فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کی جانب سے اس ضمن میں فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا لیکن فرانسیسی اخبار ’لے کویپ‘ کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے 31 سالہ نیمار کو 16 کروڑ یورو (17.5 کروڑ ڈالر) مل سکتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹرانسفر فیس تقریبا نو کروڑ یورو سمیت اضافی رقم کے بارے میں بتایا گیا ہے جس کے لیے میڈیکل ٹیسٹ کروانا لازمی ہوتا ہے۔

ڈیل سے متعلق قریبی ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ نیمار نے پیر کو پیرس میں طبی معائنہ کروایا اور توقع ہے کہ وہ بدھ کو ریاض پہنچیں گے تاکہ شائقین انہیں شاہ فہد سٹیڈیم میں دیکھ سکیں۔

پرتگال کے کوچ جارج جیسس کی زیر قیادت الہلال ہفتے کو فٹ بال کلب الفیحہ کے خلاف کھیلے گا۔ توقع ہے کہ نیمار 10 نمبر کی شرٹ پہنیں گے۔

2017 میں ہسپانوی کلب بارسلونا سے 22 کروڑ 20 لاکھ یورو (24 کروڑ 30 لاکھ ڈالر) کی عالمی ریکارڈ ٹرانسفر فیس پر پی ایس جی میں شامل ہونے والے نیمار وائرل انفیکشن کی وجہ سے ہفتے کو لوریئنٹ کے خلاف پی ایس جی کے افتتاحی میچ میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

سعودی عرب اور ایشیا کے سب سے کامیاب کلب الہلال نے 66 ٹرافیاں جیتیں اور 18 بار لیگ چیمپیئن شپ اور چار بار ایشین چیمپئنز لیگ کے ٹائٹل جیتے جو ایک ریکارڈ ہے۔  

سعودی پرو لیگ سیزن کا آغاز جمعے کو ہوا۔ اس سے قبل یورپی فٹ بال کلبوں کے کئی بڑے کھلاڑیوں اور کوچز کو راغب کرنے کے لیے تقریباً 50 کروڑ ڈالر خرچ کیے گئے۔ 

پرتگال سے تعلق رکھنے والے سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد معاہدہ کر کے گذشتہ سیزن میں النصر فٹ بال کلب میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس طرح وہ دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی بن گئے جب کہ فٹ بال کلب الاتحاد نے ریال میڈرڈ کے کریم بینزیما سے معاہدہ کیا تھا۔ چیمپیئنز لیگ کے فاتح کھلاڑیوں ریاض ماہریز، ایڈورڈ مینڈی اور رابرٹو فرمینو الہلال کے ساتھ معاہدہ کر چکے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال