پاکستان اور سنگاپور کے درمیان آفات سے نمٹنے کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت کا تبادلہ کیا جا رہا ہے، جس کے لیے پاکستان کی جانب سے تمام ضروری منظوریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور جلد ہی کابینہ سے توثیق حاصل کی جائے گی۔
اسلام آباد میں جمعے کو سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالا کرشنن کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کے آغاز پر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو اقتصادی روابط میں بدلنے کی اشد ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ اور اقتصادی سفارت کاری کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جا سکتے ہیں۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 held a Joint Press Stakeout with the Foreign Minister of the Republic of Singapore, H.E. Dr. Vivian Balakrishnan (30 October 2026) https://t.co/7mdUOohbxB
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) October 30, 2026
دوسری جانب سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالا کرشنن نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے متعدد شعبے موجود ہیں اور ان کے اس دورے کا مقصد مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اور عملی پیش رفت کرنا ہے۔
اسحاق ڈار نے سنگاپور کے وزیر خارجہ کو اسلام آباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے یاد دلایا کہ پاکستان اور سنگاپور رواں سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سنگاپور کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ان ابتدائی ممالک میں شامل تھا جنہوں نے سنگاپور کی آزادی کو تسلیم کیا، جبکہ سنگاپور نے حال ہی میں اپنی آزادی کے 61 سال مکمل کیے ہیں۔
اسحاق ڈار نے سنگاپور کو آسیان کی رکنیت پر مبارکباد دی اور بتایا کہ پاکستان بھی کثیرالجہتی سطح پر شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کی صدارت سنبھال چکا ہے۔
اسحاق ڈار نے مئی 2026 میں قبضے میں لیے گئے بحری جہازوں پر سوار پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی میں سنگاپور کے تعاون کو سراہا اور سنگاپور کے وزیر خارجہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اب تک تقریباً 1500 پاکستانی حکام سنگاپور میں تربیت کی سہولیات سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔
سرمایہ کاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ضم کر دیا گیا ہے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت فراہم کی جا سکے۔
فلسطین و کشمیر امور
اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان محدود سطح کے اجلاس میں فلسطین، جموں و کشمیر اور عالمی عدالت انصاف جیسے اہم عالمی و علاقائی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم نے کہا: ’محدود سطح کے اجلاس میں فلسطین، جموں و کشمیر اور عالمی عدالت انصاف سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ پاکستان اور سنگاپور کے درمیان دوستی اور تعاون کا موجودہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔‘