فیفا کے زیراہتمام دسواں عرب فٹبال کپ

قطر کی میزبانی میں فٹبال کے اس عالمی مقابلے کا آغاز عراق اور عمان کے درمیان میچ سے ہوا، 30 نومبر سے شروع ہونے والے اس مقابلے میں 16 عرب ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔

عرب امارات کے ڈیفینڈر محمد الطاس اور شام کے فارورڈ محمد الباھر، دوحہ کے سٹیڈیم میں 30 نومبر 2021 کو کھیلے جانے والے میچ کا منظر (تصویر: اے ایف پی)
 

فیفا عرب کپ کے دسویں ایڈیشن کا آغاز 30 نومبر سے ہوگیا ہے اور تاریخ میں پہلی بار اس کا انعقاد فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن(فیفا) کر رہی ہے۔

اس ایڈیشن میں دو براعظموں(ایشیا اور افریقہ) سےعرب ممالک کی 16 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

 اس سال قطر عرب فیفا کپ کی میزبانی کر رہا ہے اور افتتاحی میچ عراق اور عمان کے درمیان کھیلا گیا ہے۔

تمام ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے: قطر، عراق، عمان اور بحرین شامل ہیں۔

 گروپ بی: تیونس، متحدہ عرب امارات، شام اور موریطانیہ

 گروپ سی: مراکش، سعودی عرب، اردن اور فلسطین

گروپ ڈی: مصر، الجزائر، لبنان اور سوڈان شرکت کر رہے ہیں۔

پہلے روز گروپ اے اور گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان چار میچ کھیلے گئے۔

گروپ اے کے  دو میچوں میں قطر نے بحرین سے میچ جیت لیا جبکہ عراق اور عمان ایک ایک گول سے برابر رہے۔

گروپ بی میں تیونس نے موریطانیہ کو1-5 سے شکت دی اور متحدہ عرب امارات نے شام کو2-1 سے ہرایا۔

فیفا عرب کپ کا10واں ایڈیشن28 دسمبر تک جاری رہے گا۔

قطر میں عرب کپ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے اعلان کیا کہ مقابلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی ہر ٹیم (16) کو 750 ہزار ڈالر ملیں گے۔ فیفا عرب کپ 2021 کی جیتنے والی ٹیم کو پانچ ملین ڈالر ملیں گے، جب کہ رنر اپ کو تین ملین ڈالر اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو دو ملین ڈالر کا انعام ملے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فیفاعرب کپ میں مراکش دفاعی چیمپئن ہے، اس نےسال2012 کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور ایڈیشن کی میزبانی سعودی عرب نے کی تھی۔

عرب فیفا کپ کی ابتدا58 سال قبل 1963 میں ہوئی تھی۔ اس کو لبنانی فٹ بال ایسوسی ایشن (LFA) کے اس وقت کے صدر گورجس ڈباس نے شروع کیا۔

اس کپ کا مقصد تھا کہ ایشیا اور افریقہ سے عرب دنیا کی اقوام کے درمیان فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے۔

پہلے عرب کپ کی میزبانی بیروت اور لبنان نے کی تھی، جس میں پانچ ٹیموں نے حصہ لیا۔ اردن، کویت، لبنان، شام اور تیونس کی ٹیموں نے پہلے ایڈیشن میں شرکت کی تھی۔

عرب فیفا کپ کے اب تک نو ایڈیشنز منعقد ہو چکے ہیں۔ پہلے تین ایڈیشن1963، 1964 اور 1966 میں کھیلے گئے۔ چوتھے ایڈیشن کے انعقاد میں 19 سال کا وقفہ تھا۔

ابتدائی طور پر یہ ٹورنامنٹ 1982 میں دوبارہ شروع ہونا تھا لیکن اسے ملتوی کر دیا گیا اور 1985 میں اس کا چوتھا ایڈیشن منعقد کرایا گیا۔

عرب فیفا کپ کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم عراق ہے جس نے چار ٹائٹل اپنے نام کیے ہیں۔ عراق سال 1964،1966،1985 اور1988 میں فاتح رہا۔

 اس کے بعد سعودی عرب ہے جس نے دو بار(1998،2002) یہ ٹائٹل جیتا ہے۔ مصر، مراکش اور تیونس نے بالترتیب 1992، 2012 اور1963 میں ایک ایک بار ٹورنامنٹ جیتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال