بلاگ سوشل میڈیا انقلابی محبوب کے نام ایک لو لیٹر میں فیس بُک کے تمہارے کتنے ہی کمنٹس کے آگے صدقوں کا بند باندھوں؟ بّری امام کس کس رنگ کا دھاگا باندھوں ؟ ’تیرے سر کا سائیں سلامت رہے‘ کی صدا لگاتی اُس بوڑھی فقیرنی کو کب تک تمہاری سلامتی کی قیمت دیتی رہوں ؟