پاکستان کسان اتحاد کا لانگ مارچ، دوسرے دھڑے اور بلوچستان کی تنظیمیں شامل کیوں نہیں؟ کسان اتحاد کے خالد باٹھ گروپ نے کسانوں کے مسائل کے حل اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے استعفے کے مطالبے پر کوئٹہ سے اسلام آباد مارچ شروع کیا ہے، تاہم خالد کھوکھر گروپ اور بلوچستان کی کسان تنظیمیں اس کا حصہ نہیں ہیں۔