سٹار سپورٹس شو میں پنت کے بقول: ’دراصل میں سوچ رہا تھا کہ کیا کیا جائے کیونکہ میچ اچانک جنوبی افریقہ کے حق میں ہو گیا تھا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے دو تین اوورز میں بہت زیادہ رنز بنائے۔‘
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ افغانستان کی ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں حریف ٹیموں کو اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہو لیکن ورلڈ کپ جیسے عالمی ایونٹ میں بجا طور پر افغانستان کی یہ سب سے بہترین کارکردگی ہے۔