کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی 2025: آئی سی سی وفد کو سکیورٹی پر بریفنگ کراچی پولیس کے سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی ڈویژن نے جمعرات کو بتایا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں انعقاد کے سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سکیورٹی وفد نے سپیشل سکیورٹی یونٹ کے حکام سے ملاقات کی ہے۔