چیمپیئنز ٹرافی کی وجہ سے صائم کو رسک پر نہیں ڈال سکتے: پاکستان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ صائم ایوب کا ری ہیب چل رہا ہے، ایک چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے ان کا مستقبل رسک پر نہیں ڈال سکتے۔

تین جنوری، 2024 کو کیپ ٹاؤن میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن زخمی ہونے والے پاکستانی اوپنر صائم ایوب زخمی ہونے کے بعد میدان سے باہر جا رہے ہیں (اے ایف پی)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ صائم ایوب کا ری ہیب چل رہا ہے تاہم ایک چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے ان کا مستقبل رسک پر نہیں ڈالا جا سکتا۔

امریکہ کے دورے پر ہیوسٹن شہر میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ’صائم ایوب پاکستان کا اثاثہ ہے۔ میں صائم سے روزانہ کی بنیاد پر ہوں۔

’اگلے ایک دو دن میں ان کا پلاستر اتر جائے گا جس کے بعد ان کی ریکوری شروع ہو گی لیکن اس میں ٹائم لگے گا۔‘

پاکستانی بلے باز صائم ایوب پاکستانی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران ان فٹ ہو گئے تھے۔ جس کے بعد انہیں علاج کے لیے انگلینڈ بھیجا گیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جنوری کے اوائل میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کیا تھا کہ اوپنر صائم ایوب پاؤں میں موچ آنے کے باعث کم از کم چھ ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

زخمی ہونے کے بعد اگلے ماہ ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں صائم کی شرکت مشکوک ہو گئی تھی۔

اپنی شاندار کارکرگی کی بدولت صائم ایوب کو آئی سی سی نے اپنی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں بھی شامل کیا ہے۔

صائم ایوب نے گذشتہ سال نو ایک روزہ میچوں 64 رنز سے زیادہ کی اوسط سے 515 رنز بنائے تھے۔

ان کا ٹاپ سکور 113 رنز رہا جبکہ سو سے زیادہ سٹرائیک ریٹ کے ساتھ ان کے ریکارڈ پر تین سینچریاں اور ایک نصف سینچری رہی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ