ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی

سری لنکا اور انڈیا اس مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میزبان ہیں  تاہم نے انڈیا سے میچ کھیلنے سے انکار کیا ہے۔

3 فروری 2026 کی اس تصویر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے سری لنکن کے دارالحکومت کولمبو کے ایئر پورٹ پر دیکھا جا سکتا ہے (سکرین گریب / پی سی بی) 

پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے سری لنکا پہنچ گئی ہے۔

تاہم اس دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ممکنہ پابندیوں کا خدشہ بھی موجود ہے، جبکہ پاکستانی حکومت نے ٹیم کو شریک میزبان انڈیا کے خلاف گروپ مرحلے کا میچ نہ کھیلنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز، جو ورلڈ کپ کی نئی کِٹ میں ملبوس تھے،کولمبو پہنچے۔

سری لنکا اور انڈیا اس مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میزبان ہیں اور پاکستان اپنے تمام میچز بشمول ناک آؤٹ مرحلے کے مقابلے سری لنکا میں ہی کھیلے گا، جس کی وجہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی ہے۔

 

پاکستان کی حکومت نے گذشتہ اتوار کو کہا تھا کہ قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرے گی لیکن انڈیا کے خلاف میچ نہیں کھیلے گی۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 جو سات فروری سے انڈیا اور سری لنکا میں شروع ہونے جا رہا ہے، کے دوران میچز کے لیے اپنی ٹیم انڈیا بھیجنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد پاکستان نے بنگلہ دیش کے اس موقف کی حمایت کی تھی۔

تاہم آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے اس موقف کو تسلیم نہیں کیا اور بنگلہ دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا حصہ بنا دیا۔

حکومت پاکستان کے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ’حکومت پاکستان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو  آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں شرکت کی منظوری دے دی ہے، تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم 15 فروری 2026 کو انڈیا کے خلاف طے شدہ میچ میں میدان میں نہیں اترے گی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کی ممکنہ منتخب بنیادوں پر شرکت کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ پاکستان اپنے فیصلے کے طویل المدتی اثرات پر غور کرے۔

آئی سی سی کی جانب سے اتوار کی شب جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کا ایسا مؤقف عالمی ایونٹ کی روح کے منافی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق، پاکستان کی حکومت کے بیان کے بعد ادارہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے باضابطہ وضاحت کا منتظر ہے، تاہم سلیکٹیو شرکت کا تصور ایک عالمی ٹورنامنٹ کے بنیادی اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتا، جہاں تمام کوالیفائیڈ ٹیموں کو یکساں شرائط پر مقابلہ کرنا ہوتا ہے۔

آئی سی سی نے پی سی بی پر زور دیا کہ وہ اس فیصلے کے ملکی اور عالمی سطح پر ممکنہ طویل المدتی اثرات پر سنجیدگی سے غور کرے، کیونکہ اس سے عالمی کرکٹ نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس کا پاکستان بھی اہم حصہ ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اس کی اولین ترجیح ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا کامیاب انعقاد ہے، اور اس حوالے سے تمام رکن ممالک، بشمول پاکستان، کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ