پاکستان چین میں کرونا سے پانچ پاکستانی متاثر، ’فکر کی کوئی بات نہیں‘ پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جِنگ کے مطابق متاثرہ پاکستانی ووہان شہر میں نہیں رہتے بلکہ ان کا تعلق گوانگ زو شہر سے ہے، تاہم وائرس کے پھیلنے سے پہلے وہ سیر کی غرض سے ووہان آئے تھے، جہاں وہ اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے۔