نئی نسل عالمی تائیکوانڈو مقابلے میں چار میڈلز جیتنے والے سوات کے بہن بھائی گذشتہ ماہ ملائیشیا میں ایم بی ڈبلیو انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں سوات سے تعلق رکھنے والے تین بہن بھائیوں نے چار میڈلز جیت کر یہ کامیابی پاکستان میں سیلاب متاثرین کے نام کر دی ہے۔