ٹیکنالوجی ٹک ٹاک کے ارب پتی چینی مالک اب کیا کریں گے؟ 37 سالہ جانگ یمنگ کو ان دنوں انتہائی دباؤ کا سامنا ہے۔ ایک طرف وہ دنیا کو یقین دلانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ٹک ٹاک محفوظ ایپ ہے، دوسری جانب وہ چین میں اپنی ساکھ بچانے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔