سابق انڈین سپنر دلیپ دوشی 77 سال کی عمر میں چل بسے

سابق کرکٹرز نے انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’اصولوں کے پکے اور شائستہ انسان‘ تھے۔

بائیں ہاتھ کے سپنر دوشی نے 1979 میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 33 میچوں میں 114 وکٹیں حاصل کیں (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

انڈین سپنر دلیپ دوشی 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ سابق کرکٹرز نے انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’اصولوں کے پکے اور شائستہ انسان‘ تھے۔

انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق دوشی کی موت پیر کو لندن میں ہوئی۔

بائیں ہاتھ کے سپنر دوشی نے 1979 میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 33 میچوں میں 114 وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے 1980 سے 1982 کے درمیان انڈیا کے لیے 15 ایک روزہ بین الاقوامی میچز بھی کھیلے۔

کرکٹ کے لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ دوشی ایک ’اچھا دل رکھنے والے انسان‘ تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ’کرکٹ پر ہونے والی وہ دلچسپ بات چیت بہت یاد کریں گے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سابق آل راؤنڈر روی شاستری نے کہا کہ دوشی ’اصولوں کے پکے اور نہایت عمدہ بولر تھے۔‘

انڈین کرکٹ بورڈ نے بھی سابق سپنر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

عینک پہنے ہوئے دوشی نے انڈیا کی سپن روایت کو آگے بڑھایا، جو بشن سنگھ بیدی، ایراپلی پرسنا، سرینواس وینکٹ راگھون اور بھگوت چندرشیکھر جیسے مشہور سپنرز نے قائم کی تھی۔

دوشی نے دنیا بھر کے بلے بازوں کو اپنی گھومتی گیندوں سے حیران کیا اور انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں بھی حصہ لیا، جہاں انہوں نے ناٹنگھم شائر کے ساتھ طویل عرصہ گزارا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ