کراچی میں اتوار کو افغان پناہ گزین خواتین کے تیار کردہ زیورات کا فیشن شو منعقد کیا گیا۔
شو میں پاکستانی ماڈلز نے افغان پناہ گزینوں کے ڈیزائن کردہ زیوارت پہنے اور خوب داد سمیٹی۔
پاکستان کی نامور فیشن ڈیزائنر ہما عدنان نے اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے پناہ گزین اور ’ ایک ہنر ایک نگر‘ کے اشتراک سے تقریبا پچیس افغان پناہ گزین خواتین کی تربیت کی ہے ۔