انڈپینڈنٹ اردو کی پہلی سالگرہ: 'پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے'

کرونا وبا کے باعث ادارے کے تمام کارکن گھروں سے کام کر رہے ہیں لہٰذا وہ مل کر جشن نہیں منا سکے۔ اس صورتحال میں انہوں نے سالگرہ کیسے منائی، دیکھیے اس ویڈیو میں۔

انڈپینڈنٹ اردو کی آج پہلی سالگرہ ہے۔ آج سے ٹھیک ایک سال قبل یعنی 23 اپریل، 2019 کو پاکستان اور دنیا بھر میں اردو پڑھنے والے قارئین کے لیے یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایک تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوا۔

اس ایک سال کے دوران انڈپینڈنٹ اردو نے کوشش کی کہ خواتین، نوجوانوں، حالات حاضرہ، کھیل، ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں ناصرف قارئین کو اپ ڈیٹ رکھیں بلکہ مختلف زوایے بھی روشناس کرائیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایک سال کے دوران ہمارے ایک کروڑ کے قریب پیج ویوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری کوششیں کس حد تک کامیاب رہی۔ تاہم یہ ایک طویل سفر کا آغاز ہے اور مستقبل میں ہماری پوری کوشش رہے گی کہ اپنے قارئین کے لیے مزید بہتر اور منفرد مواد پیش کریں۔

کرونا وبا کے باعث ادارے کے تمام کارکن گھروں سے کام کر رہے ہیں۔ اس لیے انڈپینڈنٹ اردو کی پہلی سالگرہ کے موقعے پر تمام ورکرز اکھٹے اس سنگ میل کا جشن نہیں منا سکے۔

 تاہم ہم نے اپنے گھروں میں رہتے ہوئے پہلی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ٹیم کی کامیابی کا جشن منایا۔ آئیے دیکھتے ہیں کون کس طرح اس جشن میں شریک رہا۔

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا