سیاست صحافی اقرار الحسن کی سیاسی جماعت نوجوانوں کو راغب کر پائے گی؟ معروف اینکر اقرار الحسن نے سیاسی میدان میں قدم رکھتے ہوئے نئی جماعت ’عوام راج تحریک‘ کا اعلان کیا ہے، تاہم سینیئر صحافیوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں نئی سیاسی جماعت کے لیے زیادہ گنجائش نہیں۔