لاکھوں سامعین ہی نہیں بلکہ گیتوں کے ایکسپرٹ بھی برسوں تک دھوکہ کھاتے رہے۔ ان کے لیے یقین کرنا مشکل تھا کہ یہ آواز لتا کی نہیں سمن کلیان پور کی ہے۔
او پی نیر نے تن تنہا آشا بھوسلے کو گمنامی کے دھندلکوں سے نکال کر شہرت کی بلندیوں پر لا کھڑا کیا۔ کتنی ہی مدھر آوازیں اس لیے چند فلموں کی مہمان ثابت ہوئیں کہ انہیں نیر جیسا جوہری نہ ملا۔