ایشیا انڈیا: خاتون مداح کی پریمیئر پر موت کے بعد اداکار الو ارجن گرفتار الو ارجن نے چار دسمبر کو حیدرآباد میں فلم کے پریمیئر میں شرکت کی۔ جب مداح ان سے ملنے کے لیے بے تاب تھے تو ایک 39 سالہ خاتون دم گھٹنے کے باعث جان سے چلی گئیں اور ان کا نو سالہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔