ادب مزاح اس لیے اپنایا جو کہوں وہ لوگوں کو سننا گوارا ہو: انور مسعود انور مسعود نے تین زبانوں اردو، پنجابی اور فارسی میں شاعری کی، مگر ان کی وجہ شہرت پنجابی زبان میں مزاحیہ شاعری بنی، جس میں انہوں نے پاکستان کے عوام کے مسائل کو شستہ انداز میں بیان کیا ہے۔