ڈاکٹر کا کام علاج ہے، سیاست دان کا کام سیاست اور عدالت کا کام انصاف دینا ہے لیکن جب یہ تینوں ذمہ داریاں ایک دوسرے میں ضم ہو جائیں تو ریاست کمزور ہوجاتی ہے، سسٹم بیٹھ جاتے ہیں جس کا وزیر داخلہ نے اقرار بھی کیا تھا۔
ہم اب بھی دوسروں کے بیڈ روم سے لے کر ان کے بینک بیلنس تک ہر چیز میں جھانکنا اپنا حق سمجھتے ہیں۔ ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ ہر انسان کی اپنی ایک ٹائم لائن ہوتی ہے۔