پاکستان پنجاب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈھائی لاکھ چالان، ہزاروں گرفتار حکومت پنجاب نے صوبے میں محفوظ سفر اور حادثات کی روک تھام کے پیش نظر موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کے بعد زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ العمل کر دی اور صرف چار روز میں ہزاروں مقدمات اور گرفتاریاں کی ہیں۔