صحت سائنس دانوں نے ’ٹوٹے ہوئے دل‘ کا علاج بتا دیا ’ٹاکوٹسوبو سنڈروم‘ یا ’بروکن ہارٹ سنڈروم‘ کی حالت اس وقت پیدا ہوتی ہے، جب دل کا پٹھا کمزور ہو جاتا ہے اور اپنی شکل بدل لیتا ہے۔ ایسا اکثر شدید جذباتی یا جسمانی دباؤ، مثال کے طور پر کسی عزیز کی موت کی وجہ سے ہوتا ہے۔