سردار احمد شکیب نے آج نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں کہا کہ ’نہ افغانستان اپنی جغرافیہ بدل سکتا ہے اور نہ پاکستان، دونوں ہمیشہ ہمسایہ رہیں گے۔ سوال یہ نہیں کہ تعلقات رہیں گے یا نہیں، بلکہ یہ ہے کہ دونوں ممالک اچھے ہمسائیوں کی طرح کیسے رہ سکتے ہیں۔‘
دفتر خارجہ کے مطابق پیر کو استنبول میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور عاصم منیر کریں گے۔