امریکی حمایت یافتہ بورڈ آف پیس کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے خبردار کیا کہ غزہ میں پیش رفت نہ ہونے اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئے تشدد کے باعث دو ریاستی حل ’ناممکن‘ ہوتا جا رہا ہے۔
آٹھ اسلامی اور عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں خبردار کیا کہ ’جبری بے دخلی کے مطالبات کو باقاعدہ پالیسی یا عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔‘