ایران اور چین ادیبوں کے لیے سب سے بڑی جیلیں: پین امریکہ

ادیبوں اور مصنفین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی امریکی تنظیم پین امریکہ نے ایک رپورٹ میں ایران کو چین کے بعد ادیبوں کے لیے دنیا کی دوسری بڑی جیل قرار دیا ہے۔

11 فروری، 2023 کو ایران کے اسلامی انقلاب کی 44ویں سالگرہ کے موقعے پر  ہزاروں لوگوں نے تہران کے آزادی ٹاور کے سامنے اور دوسرے شہروں میں احتجاج کیا(اے ایف پی)

تنظیم پین امریکہ نے اپنی ایک تازہ ترین رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ ایران، چین کے بعد ادیبوں کے لیے دنیا کی دوسری بڑی جیل ہے۔

پین امریکہ دنیا میں آزادی اظہار کے تحفظ کے لیے ادب اور انسانی حقوق کی حامی اور تخلیقی اظہار کو ممکن بنانے والی آزادیوں کے دفاع کی غرض سے مصنفین اور ان کے اتحادیوں کو متحد کرنے کی کوششوں میں مصروف ایک غیرمنافع بخش امریکی تنظیم ہے۔ 

تنظیم کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال چین میں کم از کم 90 اور ایران میں 57 مصنفین کو قید کیا گیا۔

اس کے علاوہ ایران خواتین مصنفین کو قید کرنے کے معاملے میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ دنیا بھر میں 42 خواتین ادیبوں میں سے 16 ایران میں اور 11 چین میں قید ہیں۔

پین امریکہ کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ گذشتہ سال 36 ممالک میں کم از کم 311 ادیبوں اور دانش وروں کو ان کے کام اور تحریروں کی وجہ سے بلاجواز گرفتار کیا گیا۔

ایران اور چین دونوں سرکاری سطح پر اظہار رائے پر کسی پابندی سے انکار کرتے ہیں۔

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چین اور ایران ’خطرے میں مصنفین‘ کی تعداد کے لحاظ سے بھی پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔

تاہم آزادی اظہار پر سخت پابندی کے باوجود گذشتہ سال ان دونوں ممالک میں احتجاجی مظاہرے ہوئے اور لوگوں نے آزادی اظہار اور انسانی حقوق کی حمایت میں آواز بلند کی۔

ایرانی فتوے کے بعد برطانوی مصنف سلمان رشدی پر قاتلانہ حملے کو یاد کرتے ہوئے، پین امریکہ نے اس بات پر زور دیا کہ گذشتہ سال دنیا میں آزادی اظہار کی حالت ’خطرناک سطح‘ پر رہی۔

تاہم دنیا نے جبر کی خلاف آواز اٹھانے کے سلسلے میں ایران اور یوکرین میں بہت سے بہادرانہ اقدامات دیکھے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا کہ یوکرین کی عوام نے روسی حملے کے خلاف مزاحمت اور استقامت کا مظاہرہ کیا اور اپنی سرزمین اور انفرادی کہانیوں کا دفاع کیا۔

ایران میں خواتین نے اپنے حقوق کے مطالبے کے لیے ایک ’بہادر احتجاجی تحریک‘ کی قیادت کی اور حکومت کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

امریکن قلم ایسوسی ایشن نے اپنی رپورٹ کے تسلسل میں ایران میں احتجاجی مظاہروں کے دوران خواتین ادیبوں اور شاعروں کی گرفتاری کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے ساتھ ناروا سلوک اور تشدد کیا گیا۔

جنوری 2022 میں بھی ایک قید مصنف بکتاش ابتین کورونا بیماری میں مبتلا ہونے اور حکومت کی جانب سے ان کی طبی دیکھ بھال میں تاخیر کے بعد انتقال کر گئے۔

پین امریکہ کا کہنا ہے کہ پچھلے سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالے گئے بہت سے مصنفین ایران میں تھے اور اس نے ’عورت، زندگی، آزادی‘ تحریک کے آغاز کے ساتھ ہی درجنوں ادیبوں اور فنکاروں کو جبری طور پر گرفتار کیا۔ ان میں سے کچھ سابق سیاسی قیدی تھے۔

اس رپورٹ میں حسین رونگھی، گولروخ ایرائی، عاطفہ چہارمحلیان، بہروز یاسمی، بہناز امانی، سمان یاسین، توماج صالحی اور مونا برزوئی کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ادیبوں، شاعروں اور مظاہرین کو نامناسب حالات میں حراست میں لیا گیا ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ انہیں طبی دیکھ بھال، جسمانی بدسلوکی اور عدالتی قوانین کی خلاف ورزیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

انڈیا

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اپریل کے آغاز میں انڈیا میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر اساتذہ نے ثانوی سکول کے لاکھوں طلبہ کو چھٹی سے بارہویں کلاسوں میں نئی تاریخ، سیاسیات اور سماجیات کی نصابی کتابیں ملک کی نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ کی نظرثانی کے ساتھ دیں۔

ان نئی نصابی کتابوں میں انڈیا کے ماضی کے ان کے اکاؤنٹس سے اہم تفصیلات ہٹا دی گئی ہیں، جن میں صدیوں پر محیط مسلم مغل خاندان کے باب اور مہاتما گاندھی کی ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی وکالت کے حوالے شامل ہیں۔

پین امریکہ واشنگٹن اور فری ایکسپریشن پروگرامز کی منیجنگ ڈائریکٹر نادین فرید جانسن نے کہا، ’سکول کی نصابی کتابوں کو دوبارہ لکھنے کے ذریعے مودی حکومت کی تعلیمی سنسر شپ تشویش ناک ہے۔

2002 کے مسلم مخالف گجرات فسادات میں مودی کی طرف سے بی بی سی کی ایک دستاویزی فلم پر پابندی عائد کرنے کے بعد، یہ قابل ذکر حقائق کی نصابی کتابوں سے چھیڑ چھاڑ کہ حکومت کو ہندوستان کی بیمار جمہوریت کے لیے ناخوشگوار اشارے ملتے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا