ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا: ’اگر انہوں نے دوبارہ ایسا کیا تو امریکہ ایران کو ذمہ دار ٹھہرائے گا، کیونکہ حوثی ایران کے مدد یافتہ اور اس کے نمائندہ گروہ ہیں۔‘
ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی کے مطابق امریکی حملوں میں جنوب مغربی ایران میں زیر تعمیر ایک مجوزہ جوہری بجلی گھر کی تعمیراتی سائٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔