عمرے کی آڑ میں انسانی سمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب: ایف آئی اے ملتان

ایف آئی اے نے ملتان ایئرپورٹ سے عمرے کے نام پر خواتین کو جنسی استحصال کے لیے بیرونِ ملک بھیجنے والے نیٹ ورک سے متعلق ایک مسافر خاتون اور اس کی نشاندہی پر ایک ایجنٹ کو گرفتار کیا ہے۔ ادارے کے مطابق نیٹ ورک کا سرغنہ سعودی عرب سے گروہ چلا رہا تھا۔