انوکھی واردات جس میں چور نے گھر کی مالکہ کو پانی کا گلاس پیش کیا

واردات کے دوران گھر کی مالکہ نے دل کا دورہ پڑنے کا ڈرامہ کیا جس پر چور انہیں پانی پلا کر دوبارہ لوٹ مار میں مصروف ہو گیا۔

 پولیس نے چور کی گرفتاری کے لیے عوام سے رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے (پکسا بے)

برطانیہ میں چوری کا ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس کے دوران ’رحم دل‘ چور نے گھر کی مالکہ کو پانی کا گلاس پیش کیا۔

واردات کے دوران گھر کی مالکہ نے چور کو دیکھتے ہی دل کا دورہ پڑنے کا ڈرامہ کیا جس کے بعد چور نے ان کو پانی کا گلاس پلایا اور دوبارہ کیش، زیورات اور شراب کی بوتلیں چرانے میں مصروف ہو گیا۔

مغربی مڈ لینڈز میں ہونے والی اس واردات میں 69 سالہ خاتون نے اپنے گھر میں گھسنے والے نامعلوم شخص کو بھگانے کے لیے دل کا دورہ پڑنے کی اداکاری کی۔

پولیس کے مطابق چور جمعے کی صبح خاتون کی خواب گاہ میں گھس آیا اور ان کو جگا کر دھمکاتے ہوئے رقم دینے کا مطالبہ کیا۔

اس پر گھر کی مالکہ نے طبیعت کی خرابی کا بہانہ کیا اور چور گھبرا کر ان کے لیے پانی کا گلاس لے آیا اور قیمتی اشیا چرانے کے بعد ان کی گاڑی لے کر فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق سفید فام ملزم کا لہجہ بلیک کنٹری جیسا تھا۔ چور سیاہ ٹریک سوٹ اور سیاہ جیکیٹ میں ملبوس تھا۔ پولیس نے چور کی گرفتاری کے لیے عوام سے رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔  

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ