عماد بٹ، حسین طلعت کی جارحانہ بلے بازی نے بلوچستان کو فائنل میں پہنچا دیا

میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آل راؤنڈر عماد بٹ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

آل راؤنڈر عماد بٹ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا (پی سی بی)

اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں بلوچستان نےسدرن پنجاب کو تین وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

عماد بٹ کی 14 گیندوں پر ناقابل شکست 29 رنز کی برق رفتار اننگز کی بدولت بلوچستان نے 174 رنز پر مشتمل ہدف آخری گیند پر حاصل کر لیا۔ حسین  طلعت نے سات چوکوں کی مدد سے 42 رنز کی اننگز کھیل کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

سدرن پنجاب کی جانب سے شعیب ملک اور محمد حفیظ نے نصف سنچریاں سکور کیں۔

اس سے قبل بلوچستان کے کپتان حارث سہیل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سدرن پنجاب کی جانب سے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا گیا تاہم 58 کے مجموعی سکور پر دونوں اوپنرز  پویلین واپس لوٹ گئے، جس کے بعد تجربہ کار آل راؤنڈرز محمد حفیظ اور شعیب ملک نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 72 رنز جوڑے۔ محمد حفیظ نےنو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 41 گیندوں پر 65 رنز بنائے۔

شعیب ملک نے 40 گیندوں پر 64رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں چھ چوکے اور دو چھکے  شامل  تھے۔ سدرن پنجاب کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ علی شفیق نے 31 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ حسین طلعت، یاسر شاہ  اور عاکف جاوید نے 1،1 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

174 رنز پر مشتمل ہدف کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی ابتدائی دو وکٹیں محض 22 رنز پر گر گئیں، جس کے بعد اوپنر اویس ضیاء اور عمران فرحت کے درمیان 55 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم131 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد بلوچستان کے آلراؤنڈر حسین طلعت نے جارحانہ  کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 گیندوں پر7 چوکوں کی مدد سے 42 رنز کی اننگز کھیل کر میچ میں جان ڈال دی۔

اس کے بعد نوجوان کرکٹر عماد بٹ نے کریز سنبھالتے ہی دھواں دھار اننگز کا آغاز کر دیا۔ آل راؤنڈر نے میچ کے اختتامی اوورز میں چھکے چوکوں کی برسات کر کے بلوچستان کو دوسرے سیمی فائنل میں کامیابی دلا کر فائنل میں جگہ بنالی۔ عماد بٹ نے 14 گیندوں پر دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ بلوچستان کی ٹیم نے اننگز کی آخری گیند پرسات وکٹیں گنوا کر مطلوبہ ہدف حاصل کیا۔

سدرن پنجاب کی جانب سے وہاب ریاض نے 36 رنز کے  عوض دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد حفیظ، محمد عرفان سینئر، عامر یامین اور زاہد محمود نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آل راؤنڈر عماد بٹ  کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ