سپر لیگ کے ٹکٹوں کی فروخت 20 جنوری سے، شیڈول جاری

ٹورنامنٹ کے آغاز میں صرف 50 روز باقی رہ گئے، ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020کے ٹکٹوں کی فروخت 20 جنوری سے شروع ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ بیس فروری سے 22 مارچ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ میں شامل 34 میچ چار مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے آغاز میں 50 روز باقی رہ جانے پر پی سی بی کی جانب سے ایونٹ کے مکمل شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس دن کی مناسبت سے قومی کرکٹ کے گڑھ، قذافی سٹیڈیم لاہور کے داخلی دروازے کے باہر ایک کاؤنٹ ڈاؤن کلاک بھی لگایا ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل 22 مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

ایونٹ کا واحد کوالیفائر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ایلیمنٹرز اورفائنل کی میزبانی قذافی سٹیڈیم کے سپرد کی گئی ہے۔

چونتیس میچوں پر مشتمل ایونٹ کے 14 میچز قذافی سٹیڈیم لاہور ، نو نیشنل سٹیڈیم کراچی، آٹھ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی اور تین ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے چار میچ کراچی،تین لاہور دو راولپنڈی اور ایک ملتان میں کھیلے گی۔ پشاور زلمی آئندہ ایڈیشن میں اپنے پانچ میچ راولپنڈی، تین کراچی جبکہ 1،1 لاہور اور ملتان میں کھیلے گی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے پانچ میچز راولپنڈی، تین لاہور اور دو کراچی میں کھیلے گی۔ کراچی کنگز اپنے پانچ میچز کراچی، 2،2 لاہور اور راولپنڈی جبکہ ایک ملتان میں کھیلے گی۔

لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز اپنے پانچ میچز لاہور، تین ملتان جبکہ 1،1 راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے گی۔ لاہور قلندرز اپنے آٹھ میچ لاہور جبکہ 1،1 کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے گی۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی میزبانی کے بعد ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تمام میچز کا پاکستان میں انعقاد پاکستان کرکٹ بورڈ کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لیگ کی پاکستان ہے اور اس کے تمام میچز ہوم گراؤنڈز پر ہی کھیلے جانے چاہیے۔ احسان مانی نے کہا کہ گذشتہ ایڈیشن کے اختتام پر انہوں نے پاکستانی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے اور آج وہ وعدہ وفا ہو رہا ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں 36 غیرملکی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں، لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے 425 غیرملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی تھی جس میں بنگلہ دیش کے 23، افغانستان کے 39، انگلینڈ کے 109، آسٹریلیا کے 12، جنوبی افریقہ کے 27، سری لنکا کے 39، نیوزی لینڈ کے 11، ویسٹ انڈیز کے 82، زمباوے کے9، امریکہ کے 6، متحدہ عرب امارات کے 9، سنگاپور کے 4، سکاٹ لینڈ کے 5، اومان کے 9، نیدرلینڈز کے 7نیپال کے 8، آئرلینڈ کے 6، کینیڈا کے 10، ہانگ کانگ کے 7 جبکہ برمودا، کینیا اور نمبیا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔

احسان مانی نے کہا کہ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا انعقاد ملک میں موجود کرکٹ کے مداحوں کو ایک طویل انتظار کے بعد اپنے پسندیدہ کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔وہ پرامید ہیں کہ گذشتہ سال کی طرح رواں سال بھی ہر پاکستانی اس ایونٹ کے انعقاد کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گا اوراس دوران شائقینِ کرکٹ  کی ایک بڑی تعداد اسٹیڈیمز کا رخ کرے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ بھی کھلاڑیوں، کمرشل پارٹنرز، میڈیا اورمداحوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مقامی انتظامیہ اور سکیورٹی ایجنسیز کے تعاون کے مشکور ہیں جنہوں نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کو مکمل طور پر پاکستان لانے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھرپور مدد کی ۔

شیڈول:

20 فروری:

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام نیشنل سٹیڈیم کراچی  (میچ کےآغاز کا وقت جلد جاری کردیا جائے گا)

21 فروری :

دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام نیشنل سٹیڈیم کراچی

شام 7 تا رات 10:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانزبمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

22 فروری:

دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام نیشنل سٹیڈیم کراچی

شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانزبمقام قذافی سٹیڈیم لاہور

23 فروری:

دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  بمقام نیشنل سٹیڈیم کراچی

شام 7 تا رات 10:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈبمقام قذافی سٹیڈیم لاہور

 26 فروری:

 شام 7 تا رات 10:15 بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام ملتان کرکٹ سٹیڈیم

 27 فروری:

شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام پنڈی سٹیڈیم راولپنڈی

  28  فروری:

دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام ملتان کرکٹ سٹیڈیم

شام 7 تا رات 10:15 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز  بمقام پنڈی سٹیڈیم راولپنڈی

29 فروری:

دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام ملتان کرکٹ سٹیڈیم 

شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی بمقام پنڈی سٹیڈیم راولپنڈی

یکم مارچ:

شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز بمقام پنڈی سٹیڈیم راولپنڈی

2 مارچ:

شام 7 تا رات 10:15 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز بمقام پنڈی سٹیڈیم راولپنڈی

3 مارچ:

شام 7 تا رات 10:15 بجے: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام قذافی سٹیڈیم لاہور

4 مارچ:

شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام قذافی سٹیڈیم لاہور

5 مارچ:

شام 7 تا رات 10:15 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام پنڈی سٹیڈیم راولپنڈی

6 مارچ:

شام 7 تا رات 10:15 بجے:  کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

7 مارچ:

دوپہر 2 تا شام 5:15: پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام پنڈی سٹیڈیم راولپنڈی

شام 7 تا رات 10:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام قذافی سٹیڈیم لاہور

8 مارچ:

دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام پنڈی سٹیڈیم راولپنڈی

شام 7 تا رات 10:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام قذافی سٹیڈیم لاہور

10 مارچ:

شام 7 تا رات 10:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام قذافی سٹیڈیم لاہور

11 مارچ:

شام 7 تا رات 10:15 بجے: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام قذافی سٹیڈیم لاہور

12 مارچ:

شام 7 تا رات 10:15 بجے: کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام نیشنل سٹیڈیم کراچی

13 مارچ:

شام 7 تا رات 10:15 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام نیشنل سٹیڈیم کراچی

14 مارچ:

شام 7 تا رات 10:15 بجے: کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام نیشنل سٹیڈیم کراچی

15 مارچ:

دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام قذافی سٹیڈیم لاہور

شام 7 تا رات 10:15 بجے: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام نیشنل سٹیڈیم کراچی

17 مارچ:

شام 7 تا رات 10:15 بجے: کوالیفائر (ون بمقابلہ ٹو) بمقام نیشنل سٹیڈیم کراچی

18 مارچ:

شام 7 تا رات 10:15 بجے: ایلیمنٹر ون (تھری بمقابلہ فور) بمقام قذافی سٹیڈیم لاہور

20 مارچ:

شام 7 تا رات 10:15 بجے: ایلیمنٹر ٹو (کوالیفائر کی لوزر بمقابلہ ایلیمنٹر کی ونر) بمقام قذافی سٹیڈیم لاہور

22 مارچ:

 فائنل بمقام قذافی سٹیڈیم لاہور (میچ کےآغاز کا وقت جلد  جاری کردیا جائے گا)

•             ہر سکواڈ میں کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 18 کھلاڑی شامل ہوں گے۔ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی ترتیب کچھ یوں ہیں: تین پلاٹینم، تین ڈائمنڈ، تین گولڈ، پانچ سلور، دو ایمرجنگ اور دو سپلمنٹری(اختیاری)۔

•             16 رکنی سکواڈ میں 11 مقامی اور پانچ غیرملکی کھلاڑیوں کی شمولیت لازمی ہوگی تاہم 18 رکنی سکواڈ میں کھلاڑیوں کی ترتیب دو آرڈر میں کی جاسکتی ہے۔ سکواڈ میں یا تو 12 مقامی اور چھ غیرملکی کھلاڑی ہوں گے یا پھر 13 مقامی اور پانچ غیرملکی کھلاڑی شامل  ہوں گے۔

•             پلیئنگ الیون میں کم از کم 3 اور زیادہ سے زیادہ 4غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت لازمی ہوگی۔

•             ہر فرنچائز ایک کھلاڑی کوایمبسڈر ز اور ایک کو  مینٹورز مقرر کرسکتی ہے۔

•             نظرثانی شدہ سیلری کیپس:

•             پلاٹینم: 23 ملین - 34 ملین پاکستانی روپے( 147 ہزار تا218 ہزارامریکی ڈالر)

•             ڈائمنڈ: 11.5ملین  - 16 ملین پاکستانی روپے( 73 ہزار تا103 ہزارامریکی ڈالر)

•             گولڈ: 6.9ملین - 8.9ملین پاکستانی روپے( 44ہزار تا58 ہزارامریکی ڈالر)

•             سلور:  2.4 ملین - 5.4ملین پاکستانی روپے( 15 ہزار تا35 ہزارامریکی ڈالر)

•             ایمرجنگ: 1ملین - 1.5ملین پاکستان روپے( 6.5ہزار تا9.5 ہزارامریکی ڈالر)

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ