سچی محبت کی تلاش کا دیوقامت اشتہار سڑک پر

سڑک کنارے محبت کی تلاش کا بل بورڈ لگانے والے مارک روف کا کہنا ہے کہ وہ مارکیٹنگ کے شعبے میں کام کرتے ہیں اور انہوں نے بل بورڈ اس لیے خریدا کیونکہ ان کے تمام دوستوں کی گرل فرینڈز ہیں اور وہ خود ابھی اس کوشش میں’ہاتھ پیرمار رہے ہیں۔‘

تیس سالہ مارک روف کہتے ہیں کہ ڈیٹنگ ایپس ان کے لیے بے فائدہ تھیں۔ (ویب سائٹ مارک)

برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں ایک غیرشادی شدہ شخص نے کسی خاتون کے ساتھ ڈیٹ طے ہو جانے کی امید میں سڑک کنارے اپنی شخصیت کا ایک بڑا اشتہار لگوایا۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے بل بورڈ کمپنی کو 425 پاؤنڈ کی ادائیگی کی ہے۔

تیس سالہ مارک روف ایک دیوقامت اشتہار میں پہلو کے بل لیٹے دکھائی دیتے ہیں۔ بل بورڈ پر لکھا ہے کہ’سنگل؟ ڈیٹ مارک۔ یہ وہ اشتہار ہو سکتا ہے جس کا آپ کو انتظار ہو۔‘

مانچسٹر کی ایک مصروف سڑک پر لگے بل بورڈ میں ممکنہ امیدوار خواتین کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایک ویب سائٹ پر جائیں جو روف کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرتی ہے۔ بل بورڈ پرنعرہ درج ہے: ’ایک شخص، ایک بل بورڈ، ایک مشن۔‘

ویب سائٹ پرروف کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ مارکیٹنگ کے شعبے میں کام کرتے ہیں اور انہوں نے بل بورڈ اس لیے خریدا کیونکہ ان کے تمام دوستوں کی گرل فرینڈز ہیں لیکن وہ خود ایک رومان پسند پارٹنر تلاش میں’ہاتھ پیرمار رہے ہیں۔‘

’حقائق اور اعدادوشمار‘کے حصے میں روف نے کہا ہے کہ ان کا قد چھ فٹ ہے اور وہ زندگی میں تین سے زیادہ خواتین کا بوسہ لے چکے ہیں۔

ڈیٹ کے لیے درخواست دینے میں دلچسپی رکھنے والوں سے کہا گیا ہے کہ ایک درخواست فارم بھریں جس میں انہیں اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز کے بارے میں بتانے، تصویر اپ لوڈ کرنے اور روف کے لیے پیغام درج کرنے کی ہدائت کی گئی ہے۔ اب تک 292 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

روف نے کہا ہے کہ’میں اب کچھ عرصے سے اکیلا ہوں اور میرے کئی دوستوں کی شادی ہو چکی ہے یا ان کی طویل عرصے سے دوستی چلی آ رہی ہے۔‘

’میں ڈیٹنگ ایپس استعمال کر چکا ہوں لیکن وہ میرے لیے بےفائدہ ثابت ہوئی ہیں۔ اس لیے میں نے کچھ مختلف کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ نمایاں نظر آؤں۔‘

روف نے وضاحت کی ہے کہ بل بورڈ کا خیال ایک پب میں ہونے والی گفتگو میں سامنے آیا۔

انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو بتایا: ’میں اپنے دوست کو بتا رہا تھا کہ میں کیسے میں ان ڈیٹنگ ایپس پر ہاتھ پاؤں مار رہا ہوں اور میں نے مذاق میں کہا کہ مجھے اپنا چہرہ ایک بڑے بل بورڈ پر لگا دینا چاہیے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’ہم اس بات پر ہنسے پھر واقعی میں نے سوچا کہ یہ کتنا اچھا آئیڈیا ہے۔‘

روف نے مزید کہا کہ انہیں حیرت ہے کہ اب تک کتنے لوگوں نے ان سے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ’کچھ لوگ سوچ سکتے ہیں کہ میں پاگل ہوں کہ میں نے 425 پاؤنڈ کی ادائیگی کی لیکن اگر مجھے محبوب مل جاتا ہے تو اس صورت میں یہ خاصا سستا سودا ہے۔‘

’میں نے اسے مزاحیہ بنانے کی کوشش کی اس لیے امید ہے مجھے ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔‘

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی میگزین