وہ مقامات جو کرونا وائرس کی وجہ سے خالی ہوگئے

کرونا وائرس چین سے پھیلتا ہوا تقریباً پوری دنیا تک پہنچ چکا ہے، لوگ گھروں تک محدود ہو گئے ہیں، بازار، مذہبی اور سیاحتی مقامات جہاں لوگوں کا رش لگا رہتا تھا خالی پڑے ہیں۔

9

کرونا وائرس کے دنیا بھر میں پھیلنے کے بعد سے حال ہی میں ان مقامات کو خالی دیکھا گیا ہے جو عام طور لوگوں سے کھچا کھچ بھرے ہوتے تھے۔ ان مقامات میں مسلمانوں کا مقدس مقام خانہ کعبہ بھی شامل ہے۔ یہ وہ مقام ہے جو سال بھر عمرہ کی ادائیگی کی وجہ سے لوگوں سے بھرا رہتا ہے۔

(تصویر: اے ایف پی)

کرونا وائرس چین سے پھیلتا ہوا تقریباً پوری دنیا تک پہنچ چکا ہے، لوگ گھروں تک محدود ہو گئے ہیں، بازار، مذہبی اور سیاحتی مقامات جہاں لوگوں کا رش لگا رہتا تھا خالی پڑے ہیں۔

پہلے پہل چین میں لاک ڈاؤن دیکھا گیا، پھر یہ وائرس چین کی حدود سے نکل کر باہر کے ممالک میں پھیلنا شروع ہوا تو آہستہ آہستہ پرہجوم مقامات کو خالی کرانا شروع کر دیا گیا۔

ایک ملک سے دوسرے ملک کے لیے پروازیں بند کر دی گئیں، پھر سیاحتی مقامات سے لوگوں کو دور رہنے کی ہدایات جاری ہونا شروع ہو گئیں۔

صورتحال شدید خراب ہونے کے بعد ایران اور اٹلی میں بھی لاک ڈاؤن دیکھا گیا۔

وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے عوام سے کہا جا رہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ گھروں میں رہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سعودی عرب نے بھی عمرہ زائرین کے لیے ویزا سروس عارضی طور پر بند کر رکھی ہے، جمعہ کی نماز کو محدود کر دیا گیا ہے۔

صدر پاکستان نے بھی عوام سے حکومتی ہدایات پر عمل کرنے کا کہا ہے جبکہ انہوں نے نمازیں بھی گھروں میں ادا کرنے کا مشورہ دیا ہے۔’

 

زیادہ پڑھی جانے والی تصویر کہانی