شرمیلا فاروقی نے چکن کی دم کاٹ کر اسے مچھلی کیسے بنایا؟

 یہ ایک خاص نسخہ ہے جو صرف میرے کچن میں بن سکتا ہے اور کہیں نہیں ہوسکتا: شرمیلا فاروقی کا انڈپینڈنٹ اردو کو خصوصی انٹرویو

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے چند دن قبل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کچن میں کھانا پکانے کی ایک ویڈیو شیئر کی، لیکن دیکھتے ہی دیکھتے وہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں شرمیلا بتاتی نظر آئیں: 'آج میں پین فرائیڈ چکن فلے ود لیمن بٹر ساس تیار کر رہی ہوں۔' پھر انہوں نے بتایا کہ 'میں نے ایک چکن فلے لیا ہے اور چکن کی دم کاٹ دی ہے،' جس کے بعد وہ کہتی نظر آئیں: 'یہ ریڈ سنیپر (مچھلی کی ایک قسم) ہے جو کہ وائٹ فش ہے۔'

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سوشل میڈیا پر نہ صرف یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی بلکہ اس حوالے سے مختلف طرح کی دلچسپ میمز بھی گردش کر رہی ہیں۔

 انڈپینڈنٹ اردو نے اسی حوالے سے شرمیلا فاروقی سے بذریعہ سکائپ بات کی اور ان سے پوچھا کہ آخر یہ سب کیسے ہوا؟

جس پر شرمیلا نے ہنستے ہوئے بتایا: 'یہ ایک خاص نسخہ ہے جو صرف میرے کچن میں بن سکتا ہے اور کہیں نہیں ہوسکتا۔'

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ عام طور پر ہر ویک اینڈ پر کھانا بناتی ہیں لیکن آج کل ہر دوسرے دن کھانا بنا رہی ہیں۔

شرمیلا نے انٹرویو کے دوران یہ بھی بتایا کہ ان کے شوہر کو ان کے ہاتھ کی بنی وائٹ چکن کڑاہی بہت پسند ہے اور وہ چائینز کھانا بھی بہت اچھا بنالیتی ہیں۔

اور آخر میں انہوں نے یہ مدعا بھی بیان کردیا کہ انہوں نے دراصل غلطی سے فش کو چکن کہہ دیا تھا، جس کا انہیں بالکل بھی اندازہ نہیں ہوا۔

 

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا