محکمہ صحت سندھ کی ترجمان میراں یوسف کے مطابق ہیٹ ویو الرٹ جاری ہونے کے بعد محکمے کی جانب سے صوبے بھر کے ہسپتالوں میں ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
جمعرات کی صبح کراچی بار ایسوسی ایشن، سندھ بار ایسوسی ایشن کا قافلہ کراچی پریس کلب سے شروع ہوا اور ریلی کی صورت ٹھٹھہ، حیدرآباد، نواب شاہ سے ہوتا ہوا سکھر پہنچا۔ جمعے کی صبح سکھر کے پاس ببرلو شہر کے قریب قومی شاہراہ پر دھرنا دیا۔