سندھ یونیورسٹی، مہران یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور شہید اللہ بخش سومرو یونیورسٹی آف آرٹ ڈیزائن اینڈ ہیریٹیج کے طلبہ کو آن لائن کلاسز لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ اگر کسی کو پرامن احتجاج کرنا ہے تو سندھ حکومت اس کی اجازت دیتی ہے، مگر سڑکوں کو بند کرنا پرامن احتجاج نہیں ہے۔