جمانا راشد الراشد ایس آر ایم جی میڈیا گروپ کی نئی چیف ایگزیکٹو مقرر

ایس آر ایم جی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جمانا، صالح بن حسین الدویس کی جگہ لیں گی۔

(جمانا راشد الراشد- الشرق الاوسط)

سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ گروپ (ایس آر ایم جی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سینیئر خاتون صحافی جمانا راشد الراشد کو اپنے میڈیا گروپ کی نئی چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایس آر ایم جی کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ بیان کے مطابق جمانا، صالح بن حسین الدویس کی جگہ لیں گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جمانا الراشد نے 2013 میں لندن کی ’سٹی یونیورسٹی‘ سے انٹرنیشنل جرنلزم میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔

اس کے علاوہ انہوں نے 2011 میں لندن سے ہی ایس او اے ایس یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں بیچلرز کیا۔

وہ اس سے قبل میڈیا ایڈوائزر اور میڈیا کمیونیکیشن ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی خواتین