’پاکستان سری لنکا سے نہ کھیل کر مایوس ہوا ہو گا‘

برسٹل میں میچ منسوخ ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ورلڈ کپ 2019 کا جمعہ کو شیڈول میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔

برسٹل میں شدید بارش کی وجہ سے میدان کا زیادہ تر حصہ متاثر ہوا اور کھیل کے قابل نہ رہا۔

ایمپائرز نائجل لونگ اور آئن گولڈ نے بارش ختم ہونے کے بعد میدان کا جائزہ لیا لیکن غیر تسلی بخش صورتحال پر میچ منسوخ کر دیا۔

میچ منسوخ ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا، جس کے بعد سری لنکا تین پوائنٹس کے ساتھ تیسری جبکہ پاکستان اتنے ہی پوائنٹس مگر کم رن ریٹ کی وجہ سے چوتھے نمبر پر آ گیا۔

پاکستان اپنا اگلا میچ 12 جون کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ