جب شاہ رخ پان مصالحہ بیچیں تو نوجوان کیا سیکھیں؟

مہاراشٹر کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے چند ماہ پہلے شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کو اشتہارات کے معاملے پر نوٹس جاری کیے۔ شاہ رخ نے نوٹس کا جواب دینا ہی مناسب نہیں سمجھا کہ ’کر لو جو کرنا ہے۔‘