بین الا قوامی قانون کی رو سے امریکہ اور اسرائیل کی یہ جنگ بھی ناجائز ہے اور اس جنگ میں ایران کے سپریم لیڈر کا قتل بھی ناجائز ہے۔
بین الاقوامی قوانین
دوسری عالمی جنگ کے ہولناک نتائج کے بعد یہ خیال سامنے آیا کہ مسلح تصادم کے خون ریز نتائج میں اور آنے والے وقتوں میں ایسے تصادم کی صورت میں انسانی دُکھ اور تکلیفوں میں کمی آنی چاہیے۔ اسی خیال سے 12 اگست 1949 کو چار جنیوا کینونشنز نے جنم لیا۔