سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے پر ہونے والی سفارتی کشیدگی کے بعد یہ مبینہ ’بیک چینل ملاقات‘ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ ترین سطح پر پہلی دو بدو بات چیت ہوسکتی ہے۔
جسٹن ٹروڈو
اطلاعات کے مطابق انڈیا پر سرعام الزامات لگانے سے چند روز قبل کینیڈا نے سکھ رہنما کے قتل میں انڈیا کے مبینہ کردار کی مشترکہ مذمت کے لیے فائیو آئیز ممالک کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔