پاکستان بلوچستان بارشیں: 99 افراد ہلاک، تین ہزارسے زائد مکان تباہ قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر میں سیلابی ریلوں اور بارشوں کے باعث نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ جس میں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے افراد میں 39 مرد، 28 خواتین اور 32 بچے شامل ہیں۔