دور دراز کے انڈین سرحدی دیہات کے رہائشیوں کے مطابق انہیں خدشہ ہے کہ پیش قدمی کرتی چینی فوج انہیں ان کی آبائی زمینوں سے بے دخل کر دے گی۔
انٹرنیشنل کرائسس گروپ کے تجزیہ کار ولیم یانگ کے مطابق چین صدر شی جن پنگ کے دورے کو شمال مشرقی ایشیا میں اپنے سٹریٹیجک مفادات کے تحفظ کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔