پاکستان نے بدترین کارکردگی کے باوجود شان مسعود کو ہی کپتان برقرار رکھا ہے۔ وہ پچھلے چار ٹیسٹ میچوں میں بری طرح ناکام رہے اور ایک سنچری بھی نہیں بناسکے۔
ٹیسٹ سکواڈ
چیف سیلیکٹر محمد وسیم نے چھ ریجنل ٹیموں کے کوچز کے مشورے سے ٹیسٹ سکواڈ منتخب کیا ہے جس میں بڑے ناموں کی بجائے ان نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے جو تسلسل سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ یہ ایک مثبت سوچ ہے جس سے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھے گا۔