آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز: قومی ٹیم کا اعلان

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی (4 تا 8 مارچ)، دوسرا کراچی (12 تا 16 مارچ) اور تیسرا لاہور (21 تا 25 مارچ) میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل جو کھلاڑی ایچ بی ایل پی ایس ایل 2022 کا حصہ نہیں ہیں وہ 16 فروری بروز بدھ سے نیشنل سٹیڈیم کراچی  میں تربیتی کیمپ کا حصہ بن جائیں گے(پی سی بی)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 کھلاڑیوں اور پانچ ریزرو کھلاڑیوں پر مشتمل قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی (4 تا 8 مارچ)، دوسرا کراچی (12 تا 16 مارچ) اور تیسرا لاہور (21 تا 25 مارچ) میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے لاہور سے جاری بیان کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ سکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور اوپنر شان مسعود کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

حارث رؤف جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف قومی ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ تھے۔ شان مسعود نے آخری مرتبہ سیزن 21-2020 میں دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

ان دونوں کھلاڑیوں کو سپنر بلال آصف اور اوپنر عابد علی کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ سکواڈ میں شامل اکیسویں رکن یاسر شاہ کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل جو کھلاڑی ایچ بی ایل پی ایس ایل 2022 کا حصہ نہیں ہیں وہ 16 فروری بروز بدھ سے نیشنل سٹیڈیم کراچی  میں تربیتی کیمپ کا حصہ بن جائیں گے۔

قومی ٹیسٹ سکواڈ:

بابر اعظم (کپتان) (سینٹرل پنجاب)، محمد رضوان (نائب کپتان) (خیبر پختونخوا)، عبداللہ شفیق (سینٹرل پنجاب)، اظہر علی (سینٹرل پنجاب)، فہیم اشرف (سینٹرل پنجاب)، فواد عالم (سندھ)، حارث رؤف (ناردرن)، حسن علی (سینٹرل پنجاب)، امام الحق (بلوچستان)، محمد نواز (ناردرن)، نعمان علی (ناردرن)، ساجد خان (خیبرپختونخوا)، سعود شکیل (سندھ)، شاہین شاہ آفریدی (خیبر پختونخوا)، شان مسعود (بلوچستان) اور زاہد محمود (سندھ)۔

ریزرو پلیئرز:

کامران غلام (خیبرپختونخوا)، محمد عباس (سدرن پنجاب)، نسیم شاہ (سدرن  پنجاب)، سرفراز احمد (سندھ) اور یاسر شاہ (بلوچستان)۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان کرکٹ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ سکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں کرنے کی بجائے ایک تسلسل برقرار رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف کھلاڑیوں میں اعتماد بڑھے گا بلکہ یہ ان کی سال 2021 میں عمدہ کارکردگی کا صلہ بھی سمجھا جائے گا۔

محمد وسیم نے کہا کہ یہ ڈومیسٹک کرکٹ کے دستیاب بہترین، باصلاحیت اور سب سے ان فارم کھلاڑی ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ منتخب کردہ تمام کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے ثقلین مشتاق کو مزید 12 ماہ کے لیے پاکستان کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ محمد یوسف کو آسٹریلیا سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ جبکہ شان ٹیسٹ کو 12 ماہ کے لیے پاکستان کا  فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کرنے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

سپورٹ سٹاف:

منصور رانا (منیجر)، ثقلین مشتاق (ہیڈ کوچ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ)، محمد یوسف (بیٹنگ کوچ)، شان ٹیٹ (فاسٹ باؤلنگ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، ڈریکس سائمن (اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، عماد احمد حمید (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر)، کرنل (ر) عثمان انوری (سیکیورٹی منیجر)، طلحہ اعجاز (اینالسٹ) اور ملنگ علی (مساجر)۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ