آسٹریلیا مارچ میں دورہ پاکستان کے لیے ’پرعزم‘

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے کہا ہے کہ ’ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہیں، تمام انتظامیہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ سب منصوبے کے مطابق ہو۔‘

نک ہاکلے کے مطابق حال ہی میں ایک  آسٹریلوی ٹیم نے حالات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا ہے (اے ایف پی/ فائل فوٹو)

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے غیریقینی صورتحال اس وقت واضح ہو گئی جب اتوار کو کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نے اس بات کا اظہار کیا کہ وہ اس دورے کے لیے ’پرعزم‘ ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے کہا ہے کہ ’ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہیں، تمام انتظامیہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ سب منصوبے کے مطابق ہو۔‘

فاکس سپورٹس آسٹریلیا کے مطابق نک ہاکلے کا کہنا تھا کہ ’یہ واقعی ایک بڑی پیچیدہ کوشش ہے۔ ہم دورے کے لیے کافی پرعزم ہیں۔‘

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے آئندہ سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے جہاں وہ تین ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور ایک ٹی 20 میچ کھیلی گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹیسٹ میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائں گے جبکہ تینوں ایک روزہ میچز اور واحد ٹی 20 لاہور میں کھیلا جانا ہے۔

نک ہاکلے کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ’یہ کئی، کئی سالوں بعد پہلی بار ہوگا، یہ ہم بعد کی بات کر رہے ہیں۔ مگر ہماری دورہ کرنے کی نیت ہے جہاں تک ایسا کرنا محفوظ ہوا۔‘

 یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے آخری مرتبہ 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

نک ہاکلے کے مطابق آئندہ سال دورہ پاکستان کے لیے ایک آسٹریلوی ٹیم پاکستان کا دورہ کر چکی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کرکٹ ٹیم کا دورہ محفوظ ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ