تبصرے کے لیے رابطہ کرنے پر خاتون اول کے دفتر نے مبینہ طور پر نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ ’حالیہ دھمکیوں کے پیش نظر‘ بیرن کی نجی زندگی سے متعلق ’کسی بھی تفصیل کو عوامی نہیں بنایا جائے گا۔‘
رپورٹس کے مطابق خاتونِ اول، جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ فلوریڈا اور نیویارک میں خاصا وقت گزارتی ہیں، کئی ہفتوں سے منظر عام سے غائب ہیں اور ٹرمپ کے ساتھ اہم پروگراموں میں نظر نہیں آئیں۔