ایران کے ساتھ دوبارہ بھرپور جنگ شروع ہونے کی افواہوں کے ماحول میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو صحافیوں سے کہا کہ تہران معاہدہ چاہتا ہے، لیکن ایسا معاہدہ نہیں جو انہیں ’قابل قبول‘ ہو۔
ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر وہ ایران کے ساتھ ’حقیقی معاہدہ‘ چاہتے ہیں۔
انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں۔
ٹرمپ کبھی طویل عرصے سے جاری جوہری مسئلہ حل کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہیں اور کبھی کہتے ہیں کہ امریکہ کو اپنے دیرینہ حریف کے ساتھ کسی معاہدے کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا، ’ہم حقیقی معاہدہ چاہتے ہیں، جعلی معاہدہ نہیں۔‘
امریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تہران نے اسرائیل اور امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی کرنے والی خلیجی ریاستوں پر حملے کیے۔
اس ہفتے کے آغاز میں ایران نے خلیجی پڑوسی ممالک پر اپنے حملوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے کویت میں ایک امریکی فضائی اڈے کو نشانہ بنایا اور بحرین پر کئی حملے کیے۔ بظاہر یہ حملے ایک دن پہلے ہونے والے امریکی حملے کے جواب میں کیے گئے تھے۔
روئٹرز کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ تہران کو اب بھی امید ہے کہ سفارت کاری کے ذریعے امریکہ کے ساتھ اس کی جنگ ختم ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے ایران کے سرکاری اخبار کو بتایا کہ ثالثوں کے ذریعے ایران اور واشنگٹن کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، اور تہران ’ایک ایسے معاہدے کا خواہاں ہے جو اس بات کو یقینی بنائے کہ مزید جنگ نہ ہو۔‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مزید آگے بڑھنے سے پہلے ایران یہ ضمانتیں چاہتا ہے کہ واشنگٹن مذاکرات کے بارے میں سنجیدہ ہے، اور مزید کہا کہ ایران نے ثالثوں کے ساتھ اعتماد سازی کے اقدامات کی شکل اور نوعیت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایک ایسے تنازع کو ختم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں جس نے مشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم کر دیا ہے، بحری جہاز رانی میں خلل ڈالا ہے، توانائی کی عالمی قیمتوں کو بڑھا دیا ہے اور خطے بھر کے ممالک کو اس میں گھسیٹ لیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی سرخ لکیروں میں اپنے انتہائی افزودہ یورینیم کو ملک کے اندر رکھنا شامل ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ ایک ’منصفانہ حل‘ اب بھی ممکن ہے۔